You are not logged in or registered. Please login or register to use the full functionality of this board...


[-]
Shout: -
Options
Loading...
Smilies
Popup Shoutbox


تابوتِ سکینہ کیا ہے؟
Current time: 01-24-2017, 01:59 PM
Users browsing this thread: 1 Guest(s)
Author: мμнαммαd ŜυρρỖƦŤ
Last Post: amarajasmine
Replies 4
Views 750

Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
تابوتِ سکینہ کیا ہے؟
#1
A Light Bulb 
"یہ شمشاد کی لکڑی کا بنا ہوا ایک صندوق تھا جو آدم علیہ سلام پر نازل ہوا تھا۔، یہ پوری زندگی آپ کے پاس رہا۔ پھر بطور میراث آپ کی اولاد کو ملتا رہا، یہاں تک کہ یہ حضرت یعقوب علیہ سلام کو ملا اور آپکے بعد آپکی اولاد بنی اسرایئل کو ملا اور بعد میں یہ حضرت موسیٰ علیہ سلام کو ملا جس میں وہ اپنا خاص سامان اور تورات شریف رکھا کرتے تھے۔
یہ بڑا ہی مقدس اور بابرکت صندوق تھا، بنی اسرایئل جب کفار سے جہاد کرتے اور انکو شکست کاڈر ہوتا تو وہ اس صندوق کو آگے رکھتے تو اس صندوق سے ایسی رحمتوں اور برکتوں کا ظہور ہوتا کہ مجاہدین کے دلوں کو چین آرام و سکون حاصل ہو جاتا اور صندوق وہ جتنا آگے بڑھاتے آسمان سے نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ کی بشارت عظمی نازل ہوتی۔
بنی اسرایئل میں جب بھی کبھی اختلاف ہوتا تو وہ اسی صندوق سے فیصلہ کراتے۔ صندوق سے فیصلہ کی آواز خود ہی آتی الغرض یہ تابوت بنی اسرایئل کے لیے تابوت سکینہ ثابت ہوا۔
لیکن جب بنی اسرایئل طرح طرح کے گناھوں میں ملوث ہوئے اور ان لوگوں میں سرکشی اور ظلم و جبر کا دور دورا عام ہوا تو انکی بداعمالیوں کی نحوست کی بدولت اللہ کا یہ عذاب نازل ہو گیا کہ قوم عمالقہ کے ایک لشکر جرار نے بنی اسرایئل پر حملہ کیا اور بنی اسرایئل کی کو تہس نہس کر دیا۔ ان میں قتل عام کیا اور انکی بستیوں کو تحت وتاراج کیا اور متبرک صندوق کو بھی اٹھا کر راستے میں نجاستوں کے کوڑے میں پھینک دیا۔
اس بے ادبی کی سزا میں اللہ نے قوم عمالقہ پر وباء مسلط کی جس سے طرح طرح کی بیماریاں ان پر مسلط ہوئی۔۔ اس وباء سے قوم عمالقہ کے پانچ شہر آن کی آن میں تباہ ہو کر ویران ہوئے جس سے انکو یہ بات ماننی پڑی کہ یہ جو بھی ہو رہا ہے یہ سب کچھ اللہ کا عذاب ہے جو صندوق سکینہ کی وجہ سے اللہ نے ان پر مسلط کیا ہے، ان کی آنکھیں کھولنے میں ذرا دیر بھی نہیں لگی۔ سو انھوں صندوق سکینہ تلاش کر کہ بیل گاڑی میں ڈال کر بیل گاڑی کو بنی اسرایئل کی طرف ہانک دیا۔
اللہ تعالی نے چار فرشتوں کو بھیجا جنھوں نے یہ مبارک صندوق اٹھا کر بنی اسرایئل کے بابرکت نبی حضرت شموئیل علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا۔۔ اس وقت شموئیل علیہ سلام نے طالوت کو بنی اسرایئل پر بادشاہ مقرر فرمایا تھا، اس وقت بنی اسرایئل طالوت کی بادشاہی مانے کو تیار نہ تھے۔اور انھوں نے یہی شرط ٹھہرائی تھی کہ جب صندوق سکینہ آئے تو ہم طالوت کی بادشاہی کی اطاعت کرینگے۔۔ چنانچہ وہ صندوق انکے سامنے پیش کیا گیا اور انھوں نے طالوت کی بادشاہی کی اطاعت کی۔
بحوالہ تفسیر الصاوی جلد 1 صفحہ 385
اس مقدس صندوق میں موسیٰ علیہ السلام کا عصاء، ان کی مقدس جوتیاں، ہارون علیہ السلام کا عمامہ ، حضرت سلیمان علیہ سلام کی انگوٹھی ، تورات کے چند نسخے ، کچھ من و سلویٰ اور اسکے علاوہ کچھ انبیاء علیہ سلام کے صورتوں کے حلیے وغیرہ شامل تھے۔
بحوالہ تفسیر روح البیان جلد 1 صفحہ 384
[Image: fotoslajdovi7.gif?nocache=0.5775061333552003]
[Image: 409040_animated-graphics-glitter-islam-islamic_200s.gif]
ہمارے سید و مولا محمد ہیں محمد ہیں
کہ عزت ہے ہمارے واسطے اُن کی اطاعت سے

نسب اُن کا حسب اُن کا بہت ارفع ، بہت اعلی
شرف پایا ہے سارے عالموں نے اُن کی خدمت سے
[Image: 634002gwzyzi9wqw.gif]
[Image: 34dotgw.png]
[Image: 2h3ug6t.gif]
[Image: 2ym8zsz.jpg]

Reply
#2
SUBHAN ALLAH :)
MS Bro very very nice and informative Post :rose
Keep it up bro :rose
[Image: z1quh.gif]
Reply
#3
(12-14-2014, 03:36 PM)▄▀▄Dreaming Eyes▄▀▄ Wrote:  SUBHAN ALLAH :)
MS Bro very very nice and informative Post :rose
Keep it up bro :rose

:thinking
[Image: 2hn9tab.jpg]
Reply
#4
v gud post :)
ALLAH Bless You :rose
[Image: 14bsr55_th.jpg]
Reply
#5
please change wording language
Reply




Users browsing this thread: 1 Guest(s)